سلیم شیخ بیٹی کی رخصتی پر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور: پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ لاہور میں بیٹی سلینا سلیم کی رخصتی کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سلیم شیخ کی بیٹی کی رخصتی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں سینئر اداکار کو بیٹی کی رخصتی کے موقع پر آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے، سلینا نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے والد کو گلے لگایا، اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
گزشتہ چند روز سے شیخ خاندان میں سلینا کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری تھا، پہلے شیندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد رخصتی ہوئی، دونوں تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔