تازہ ترین

ریاض جانے والے پاکستانی پروازیں معطل

0

کراچی: شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد ریاض جانے والے پاکستانی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کا ریاض کے لیے آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ فلائی جناح کی لاہور کراچی سے ریاض جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

پی اے اے کے مطابق کراچی سے ریاض جانے والی فلائی ناس کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جب کہ فلائی ناس کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز تکنیکی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔

لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سے جدہ، مدینہ جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، پی اے اے نے کہا ہے کہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.