اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ پابندیاں 26 نومبر سے 28 نومبر 2026 کی رات 12 بج کر 30 منٹ تک برقرار رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بند کیے جانے والے راستوں میں سرینا ہوٹل، نادرا چوک، ایوب چوک اور ایکسپریس چوک شامل ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریڈ زون میں آمدورفت کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کریں، جبکہ ممکنہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ اضافی رکھیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ ٹریفک سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں یا ایف ایم 92.4 سنیں۔