تازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع کردی

0

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے ارکان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو تمام 29 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا کی موجودگی میں شاملِ تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی اور مقدمات کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.