تازہ ترین

گل پلازا آتشزدگی کیس`اہم انکشافات`مارکیٹ ایسوسی ایشن ذمہ دار قرار

0

کراچی: گل پلازا آتشزدگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کو واقعے کی بنیادی ذمہ داری کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں 87 گواہان کے بیانات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ گل پلازا میں فائر سیفٹی کے انتظامات اور عمارت سے متعلق مختلف اہم نکات بھی تفتیش کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

چالان کے مطابق تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کسی غفلت کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

پولیس کے مطابق فارنزک رپورٹ میں جائے وقوعہ سے کسی دھماکا خیز مواد یا آتش گیر مائع کے شواہد نہیں ملے، تاہم رپورٹ میں بعض اشیا کے جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

چالان میں گل پلازا کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عمارت و دکانوں میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ مختلف افراد کے بیانات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق معلومات بھی تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

پولیس نے مقدمے کا چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالت کے حکم کے لیے جمع کرا دیا ہے۔ کیس میں آئندہ کارروائی عدالت کی جانب سے طے کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.