تازہ ترین

سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

0

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے اور سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ مسلم ممالک کو متحد ہوکر اسلامی بلاک تشکیل دینا چاہیے جس کے ذریعے مؤثر سیاسی، معاشی اور دفاعی حکمت عملی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور پاکستان کو مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.