جنیوا: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں سفیر طاہر اندرابی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر طاہر اندرابی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ان کی خدمات بالخصوص ترجمان دفتر خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری اے سی ڈی آئی ایس کی حیثیت سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ سفیر طاہر اندرابی نے وزارت خارجہ کے اسٹریٹجک ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کی خدمات اور مؤثر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ سفیر طاہر اندرابی آئندہ بھی پاکستان کے قومی مفادات کے مؤثر فروغ اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔as