تازہ ترین

بلوچستان میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار، ہنگلاج ماتا استھان پر خصوصی انتظامات

0

بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگا اشٹمی کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ مذہبی تہوار کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

تقریبات میں سیکڑوں پیدل یاتریوں سمیت ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا، جنہیں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔

حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ہنگلاج ماتا استھان آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ مذہبی تقریبات کا انعقاد بہتر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔

ہندو رہنما سینیٹر دنیش کمار نے تہوار کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی تعریف کی۔

درگا اشٹمی کی تقریبات کا پُرامن انعقاد مذہبی آزادی، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.