تازہ ترین

پنجاب میں ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ آسٹیوپوروسس کے موقع پر ہڈیوں کی صحت، بیماری سے بچاؤ اور بروقت تشخیص سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے پر زور دیا ہے۔

منگل کو اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آسٹیوپوروسس کو خاموش بیماری بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ اکثر ہڈی ٹوٹنے سے پہلے اس کی واضح علامات سامنے نہیں آتیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ عالمی یومِ آسٹیوپوروسس 2026 کا موضوع زندگی بھر ہڈیوں کو محفوظ اور مضبوط رکھنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب حکومت ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور صوبے بھر کے پینل اسپتالوں کے ذریعے ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی طبی پروگراموں کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور عوامی آگاہی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ پنجاب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خواتین اور بچوں کو بنیادی طبی سہولتوں اور غذائی مشاورت کی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کارکنوں تک طبی سہولتیں اور غذائیت سے متعلق رہنمائی پہنچا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.