تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری آج دورۂ جرمنی پر روانہ ہوں گے,جرمن صدر اور چانسلر سے ملاقاتیں متوقع

0

پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا دورۂ جرمنی ہوگا۔

صدر آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے دی ہے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کی جرمن صدر سے ملاقات ہوگی، جبکہ وہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت میزبان ملک کے تجارتی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ دونوں ممالک رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جبکہ صدر مملکت کا دورہ دوطرفہ روابط کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.