تازہ ترین

یومِ دفاع و شہداء: پاکستان ماضی میں ناقابلِ شکست رہا، آئندہ بھی رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0

اسلام آباد: 61ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم اور مسلح افواج کے نام خصوصی پیغام میں پاکستان کی ناقابلِ شکست قوت اور ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں بھی ناقابلِ شکست رہا ہے اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ناقابلِ شکست رہے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت ہے، جس پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ملک کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کا حافظ و ناصر ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان کی مسلح افواج کی سربلندی، ملکی سلامتی اور وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان میں یومِ دفاع و شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ ملک بھر میں اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.