تازہ ترین

کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا: چیئرمین پی سی بی

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ جسے ان سے تکلیف ہے وہ ان پر تنقید کرے، لیکن پاکستان کرکٹ کو ہدف نہ بنایا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے اپنی زندگی میں خود کچھ نہیں کیا، وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی خراب ہے، تاہم اس کے پیچھے صرف پرفارمنس ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی ہیں جنہیں وہ فی الحال بیان نہیں کرسکتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کو آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کو نمیبیا سے شکست ہوئی، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ بھی ختم ہوگئی؟

انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے، جبکہ سلیکشن میں غلطی ہوسکتی ہے اور ایسی صورت میں سلیکٹرز بھی جوابدہ ہیں۔

محسن نقوی نے کرکٹ سے متعلق اپنے مؤقف پر مبنی گفتگو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.