تازہ ترین

حوثیوں کا بڑا میزائل حملہ، 14 میزائل اور ڈرون داغنے کا دعویٰ

0

یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں، حوثی جنگجوؤں نے آبادی والے علاقوں کو 14 بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم یمنی مسلح افواج کے مطابق بیشتر حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا کہ طائز کے محاذ پر فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو روک لیا، جبکہ مغربی ساحل کے مختلف علاقوں کے اوپر بھی بعض ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

فوجی ذریعے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل مغربی ساحل پر تعینات فوجی دستوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

رپورٹ میں حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یمن کے مغربی ساحل اور بحیرہ احمر کے اطراف میں سکیورٹی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، جبکہ میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث بحری و تجارتی سرگرمیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.