تازہ ترین

نوجوان نسل قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا آئی بی اے کراچی میں خطاب

0

نوجوان نسل میں قومی سلامتی، ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

نشست کے دوران قومی سلامتی اور قومی یکجہتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملکی سالمیت اور قومی اتحاد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام میں نوجوان نسل کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر آئی بی اے کراچی کے طلباء اور اساتذہ نے ملکی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ طلباء نے پاکستان کے خلاف دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.