گوادر کی اہم شاہراہوں پر پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے تشہیری بینرز آویزاں
پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے گوادر میں تشہیری مہم شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر خصوصی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں یہ بینرز نصب کیے گئے ہیں۔
مہم کا مقصد پاکستان کے خلائی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو عوام تک پہنچانا، نوجوان نسل میں سائنسی شعور اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا اور قومی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔