تازہ ترین

پی سی بی کا 8 ویمن کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان،

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے سیزن کے لیے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی تفصیلات کے مطابق منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو بی کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو سی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹس کی مختلف کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.