تازہ ترین

وزیراعظم کی مصدق ملک سے ملاقات، دہلی دورے پر تفصیلی بریفنگ

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے دورہ بھارت اور دہلی میں منعقدہ تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کے اندازِ بیان اور اردو زبان میں اظہارِ خیال کو بھی سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مصدق ملک نے خطے میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارتکاری کا ایک نیا معیار متعارف کروایا، جو قابلِ تعریف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.