تازہ ترین

بلوچستان میں کاروبار اور تجارت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے، جام کمال خان

0

کوئٹہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بلوچستان کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں حائل تمام مسائل حل کرے گی۔

انہوں نے یہ یقین دہانی کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش فوڈ ایگ 2026 کے موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد گل کاکڑ سے ملاقات کے دوران کرائی۔

ملاقات میں احمد گل کاکڑ نے وفاقی وزیر کو بلوچستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کی کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور سرحدی تجارت کو قانونی دائرے میں لایا جائے تو اس سے ملکی معیشت کو تیزی سے فروغ مل سکتا ہے۔

احمد گل کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.