تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ صدر زرداری کو ہوا، خواجہ آصف

0

کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے رانا ثناء اللہ سے متعلق ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی کو دھمکی آمیز زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ اس طرح کی زبان سیاسی رویے کی عکاسی نہیں کرتی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے صوبوں سے متعلق معاملات جس انداز میں نمٹائے ہیں، اس پر پارٹی کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے۔

خواجہ آصف نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے اسے زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں ملا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.