تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے لیے اہم قانونی اور سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے معاہدے کی قانونی حیثیت اور پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق کے تحفظ کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔

اپنے بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس کی قانونی پابندی کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے محض ایک دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ ملک کے آبی وسائل اور قومی مفادات کے تحفظ سے جڑا اہم بین الاقوامی قانونی انتظام ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ اس اصول کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ہر فریق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے بین الاقوامی معاہدوں کے احترام، عالمی قانون کی بالادستی اور ریاستوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کے اصول مزید واضح ہوئے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت برقرار رہنا پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے اور اس سے مستقبل میں آبی تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی قانونی اصولوں کی اہمیت بھی مزید اجاگر ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.