زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے
اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور یورو بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم کی آمد کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورو بانڈز سے حاصل ہونے والی تقریباً 3 ارب ڈالر کی رقم سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہے، جس کے باعث ملک کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں جاری کیے گئے یورو بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم پاکستان کو موصول ہوئی، جس سے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں۔