آخر نیند کیوں آتی ہے؟ دماغی خلیوں کے کردار کا نیا انکشاف
سائنسدانوں نے نیند آنے کے عمل سے متعلق دماغ میں موجود مخصوص خلیوں کے کردار کے بارے میں اہم دریافت کی ہے۔
تحقیق کے مطابق انسان جتنا زیادہ وقت جاگتا رہتا ہے، دماغ کے کچھ مخصوص خلیے اتنے ہی زیادہ فعال ہوتے جاتے ہیں۔ ان خلیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی دماغ کو نیند کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
محققین کے مطابق یہ دریافت اس بات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ طویل عرصے تک جاگنے کے بعد جسم اور دماغ کو نیند کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق سے نیند سے متعلق مختلف مسائل کو سمجھنے اور ان کے ممکنہ حل تلاش کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔