تازہ ترین

اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت

0

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد میں مشاورت شروع ہوگئی، محمود خان اچکزئی نے حکومت کی جانب سے رابطے کی صورت میں مثبت جواب دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو اس کا مثبت جواب دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کے ساتھ رابطے میں پہلی شرط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونی چاہیے، جبکہ ان کی بہنوں کی رہائی سے بھی حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.