جناح پیپلز ٹرین کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: بابر یوسفزئی
معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کی ملکیت اور عوامی سہولت کا منصوبہ ہے، اسے نقصان پہنچانے یا خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جناح پیپلز ٹرین عوام کے لیے ہے اور شہری اس سے بھرپور استفادہ کریں، اسے نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کی جائے۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ ٹرین کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عوامی منصوبوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔