پاکستان نے ‘فتح-4’ (Fatah-4) گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے مقامی طور پر تیار کردہ توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا، جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس یہ ہتھیاروں کا نظام انتہائی درستگی اور تباہ کن صلاحیت کے ساتھ طویل فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کے دوران بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شامل کیے گئے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی۔
اس تجربے کا مشاہدہ پاکستان آرمی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا، صدرِ پاکستان، وزیراعظمِ پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے ‘فتح-4’ کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر مسرت کا اظہار کیا اور اس سنگِ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔
جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل آلات سے لیس، یہ ہتھیار طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔