تازہ ترین

کوئٹہ، ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس، خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت پر غور

0

بلوچستان میں انتخابی عمل میں عوامی شمولیت بڑھانے اور ووٹر آگاہی کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (ایڈمنسٹریشن) سید ندیم حیدر، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) عبداللہ جبکہ نادرا، لوکل گورنمنٹ، میڈیا اور سول سوسائٹی سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر نے ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے کردار اور فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے انتخابی عمل میں عوام کی مؤثر شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکاء نے زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

اجلاس میں خواتین، نوجوانوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی انتخابی عمل میں مؤثر شمولیت، خواتین کے قومی شناختی کارڈز کے اجرا اور ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے شرکاء کی تجاویز اور فعال شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں ووٹر آگاہی بڑھانے اور انتخابی عمل میں عوامی شمولیت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.