ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل سے محروم
بڈاپسٹ: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، جیولین تھرو کے فائنل میں ان کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی۔
بڈاپسٹ میں ہونے والے جیولین تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم سمیت 8 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ارشد ندیم اپنی ابتدائی تین کوششوں میں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی کارکردگی پیش نہ کرسکے۔
ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.42 میٹر رہی، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 79.66 میٹر کا فاصلہ حاصل کیا۔
تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے 81.49 میٹر کی تھرو کی، تاہم وہ چوتھی کوشش کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور یوں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
مقابلے کا ٹائٹل سری لنکا کے رمیش پوتھاسراگے نے اپنے نام کیا، جنہوں نے آخری کوشش میں 91.09 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے کامیابی حاصل کی۔