تازہ ترین

میر رضا کیس: کمیشن کا وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرنے کا فیصلہ

0

میر رضا کیس کی سماعت کے دوران آج میر رضا کے والد اور بہن کے علاوہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

وکیل جبران ناصر نے کمیشن کو بتایا کہ میر رضا کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونے تاخیر سے لیبارٹری پہنچائے گئے، جس پر کمیشن نے سوال کیا کہ کیا سیمپلز کی بھی کوئی شیلف لائف ہوتی ہے؟

ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ عمومی طور پر اس سے فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر تاخیر کے باعث کسی کیمیکل کے آثار نہ ملیں تو اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کیسز میں عموماً تاخیر نہیں کی جاتی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اعتراض اٹھایا کہ سوالات کمیشن کی جانب سے کیے جانے چاہئیں، جبران ناصر کی طرف سے نہیں۔ اس پر کمیشن نے کہا کہ اگر فیملی کوئی سوال کرنا چاہتی ہے تو سندھ حکومت کو کیا اعتراض ہے؟ کیا آپ کچھ چھپا رہے ہیں؟

کمیشن نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ کے رویے کے باعث وزیر داخلہ کو بلانا چاہیے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مداخلت پر کمیشن نے کارروائی معطل کردی اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.