تازہ ترین

جماعت اسلامی سے مذاکرات، اعلیٰ سطحی حکومتی وفد آج سہ پہر منصورہ پہنچے گا

0

لاہور-ڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کو ختم کرانے کے لیے وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آج منصورہ، لاہور میں انتہائی اہم اور حتمی مذاکرات ہوں گے۔

مذاکراتی ٹیموں کی تشکیل اور پیشرفت
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ کریں گے، جبکہ حکومتی وفد کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کے سپرد کی گئی ہے۔ حکومتی وفد میں سینئر رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور بلال کیانی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد کا حصہ ہوں گے جو جماعت اسلامی کے مطالبات پر حکومتی اقدامات اور تجاویز سے متعلق تکنیکی و معاشی بریفنگ دیں گے۔

منصورہ میں بیٹھک اور حکومتی موقف
دونوں فریقین کے درمیان یہ نشست دوپہر 3 بجے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں طے پائی ہے۔ مذاکرات سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل نیک نیتی سے منصورہ جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو اس وقت امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، لہٰذا دھرنوں اور جلوسوں کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا متفقہ حل نکالنا ہی بہتر طریقہ کار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.