تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کل روس روانہ ہوں گے، صدر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

0

وزیراعظم شہباز شریف کل روس کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت اعلیٰ روسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ 30 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ہوں گے، جبکہ اعلیٰ عسکری قیادت کی پاکستانی وفد میں شمولیت بھی متوقع ہے۔

دورے کے دوران کریملن میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

وزیراعظم کی روسی ہم منصب میخائل میشوستن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک اور مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں بھی مجوزہ شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف یکم دسمبر کو روس میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، جو شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔

دورے کے دوران 2 دسمبر کو وزیراعظم پاکستان روس بزنس فورم میں شرکت کریں گے، جس کا انعقاد ماسکو کے اربات ہال میں ہوگا۔ فورم میں دونوں ممالک کی اہم کاروباری اور صنعتی شخصیات شرکت کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.