تازہ ترین

سونم کپور کا فواد خان کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، فلم ’خوبصورت‘ کی یادیں تازہ

0

پاکستانی اداکار فواد خان کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انہیں سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام بھیجتے ہوئے اپنی مشہور فلم ’خوبصورت‘ کی یادیں تازہ کر دیں۔

فواد خان آج 29 نومبر کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جس پر دنیا بھر سے ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر سونم کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر فواد خان کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ کے یادگار لمحات شیئر کیے اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں سونم کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرکے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ فلم میں دونوں فنکاروں کی اداکاری اور آن اسکرین کیمسٹری کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

فلم کے بعد سے سونم کپور اور فواد خان کے درمیان دوستی قائم ہے اور سونم ماضی میں بھی مختلف مواقع پر فواد خان کی اداکاری اور شخصیت کی تعریف کرتی رہی ہیں۔

سونم کپور کی انسٹاگرام اسٹوری کو سرحد کے دونوں جانب موجود مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کو دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.