وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فائر فائٹنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ہنگامی صورتحال میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے فائر بریگیڈ کے کال سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں عملے کی موجودگی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
اس موقع پر محسن نقوی ڈرائیور کے ساتھ اسکائی لفٹ گاڑی میں سوار ہوئے اور فائر بریگیڈ اسٹیشن سے ایف 11 تک گاڑی کے رسپانس ٹائم کا جائزہ لیا۔ اسکائی لفٹ گاڑی نے یہ فاصلہ تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ اسٹیشن سے فائر فائٹنگ گاڑی فوری طور پر روانہ ہونی چاہیے اور ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم مزید کم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقعات میں تیز رفتار اور فوری کارروائی کے ذریعے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔