تازہ ترین

جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششیں جاری ہیں، ایران

0

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ ختم کرانے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں، تاہم تہران نے امریکا پر مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی نہ دکھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور قطر خطے کی صورتحال پر تشویش رکھتے ہیں اور جنگ کے خاتمے سمیت فریقین کے درمیان رابطوں کے لیے سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا دوسرے فریق کے حقوق کو تسلیم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کے مطابق سفارت کاری اسی وقت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جب مذاکرات میں دونوں جانب کے مؤقف کو منصفانہ انداز میں سنا اور سمجھا جائے۔

ایرانی ترجمان نے بالخصوص پاکستان کی ثالثی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں موجودہ صورتحال پر فکرمند ہیں اور تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثالث کسی بھی صورتحال میں اپنی کوششیں اور خیرسگالی پر مبنی سفارتی کردار ترک نہیں کرتے۔

اسماعیل بقائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.