تازہ ترین

سوات میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

0

سوات: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑا دی، متعدد علاقوں میں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں شہری خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کچھ دیر تک لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت رہی، تاہم صورتحال بتدریج معمول پر آ گئی۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.