’ایکس‘ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اہم سہولت متعارف
ایکس نے کری ایٹرز کے لیے اپنی آمدنی کے نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پرانے کری ایٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام کو ختم کرکے نیا اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔
نئے پروگرام کا مقصد ایسے کانٹینٹ کری ایٹرز کو انعام دینا ہے جو پلیٹ فارم پر اصل اور منفرد مواد شیئر کرتے ہیں۔ کری ایٹرز کی آمدنی کا انحصار ان کے اوریجنل مواد سے حاصل ہونے والے کوالیفائیڈ امپریشنز پر ہوگا۔
نئے نظام کے تحت انعامات ہر دو ہفتے بعد تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ پہلی ادائیگی 28 اگست کو شیڈول کی گئی ہے۔ ادائیگیوں کے لیے صرف پریمیم سبسکرائبرز سے حاصل ہونے والے امپریشنز شمار کیے جائیں گے۔
موجودہ شرکا 7 ستمبر تک آمدنی حاصل کرسکیں گے، جبکہ اہل نئے کری ایٹرز 8 ستمبر 2026 سے پروگرام کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
نئے نظام کے تحت غلط یا گمراہ کن معلومات پر مشتمل مواد اور کمیونٹی نوٹس والی پوسٹس کو اشتہاری آمدنی حاصل کرنے سے نااہل قرار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئے صارفین اب سابقہ ریونیو شیئرنگ پروگرام تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے، کیونکہ اسے فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔