تازہ ترین

اسحاق ڈار کی ابراہیم قالن سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

0

بشکیک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ابراہیم قالن سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی روابط کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور اس کے تحت قائم اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس سمیت خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں رکن ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.