تازہ ترین

آواران آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ظہور بلیدی نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کردیا

0

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار خوارج کا ہلاک ہونا دہشت گردی کے خلاف ریاستی اداروں کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت کارروائی کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں ظہور بلیدی نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت کارروائی اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار قابلِ فخر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.