تازہ ترین

ابرار احمد ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

0

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے آئی سی سی کی ٹی20 بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے کیریئر کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی20 فارمیٹ میں عالمی نمبر ایک بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔

ابرار احمد سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی آئی سی سی ٹی20 بولنگ رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کرچکے ہیں۔

نئی رینکنگ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ راشد خان گزشتہ 6 ماہ سے ٹی20 بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود تھے۔

پاکستان کے دیگر بولرز میں محمد نواز آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجے تنزلی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے 47 درجے ترقی کی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اسی طرح انگلینڈ کے لیام ڈاسن 12 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے اکشر پٹیل نے بھی 12 درجے ترقی حاصل کی، جس کے بعد وہ 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس نے تین درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.