کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا`تعداد 42 ہوگئی
کراچی میں منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سندھ میں رواں سال رپورٹ ہونے والے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔
ہسپتال حکام کے مطابق شاہجہانی ٹاؤن کے رہائشی 45 سالہ شخص کو جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد بدھ کے روز سندھ متعدی امراض ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا منکی پاکس کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔
حکام کے مطابق طبی معائنے اور پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج میں منکی پاکس کے مرض کی تصدیق ہوئی۔ مریض کو ہسپتال میں داخل کرکے طبی نگرانی میں علاج جاری رکھا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک منکی پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 14 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔