تازہ ترین

پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب روانہ، دفاعی تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد شروع

0

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی دستوں کی روانگی کے موقع پر ہفتے کے روز الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ دستے باہمی طور پر طے شدہ انتظامات کے تحت مملکت میں اپنی مقررہ ذمہ داریاں انجام دیں گے اور سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں گے۔

تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی شریک ہوئے۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں مکہ ڈیفنس الائنس کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

تینوں ممالک نے اگست میں دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کی صورت میں باہمی معاونت کا عہد کیا گیا۔ اتحاد کی سرگرمیوں میں رابطہ کاری کے لیے ریاض میں مستقل سیکریٹریٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.