تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کی عدالت میں پیشی، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم

0

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڈیو لیک کیس میں عدالتی ریلیف مل گیا، جہاں عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر راج کے دوران نظر بند ہونے کی ناگزیر وجوہات کے باعث علی امین گنڈاپور مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ بعدازاں کیس کی مزید کارروائی 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.