پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر غور کرنے اور تجاویز تیار کرکے انہیں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایات پارٹی رہنماؤں تک من و عن پہنچا دی ہیں۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 13 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس کے بارے میں جاننے کے لیے ارکان پارلیمنٹ بھی بے چین تھے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عمران خان کے طبی علاج سے متعلق پیش رفت کے لیے ان سے ایک اور ملاقات بھی ضروری ہوگی۔