تازہ ترین

لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات، ایف آئی اے ٹیم باجوڑ پہنچ گئی,تحقیقات کا آغاز

0

پشاور: لیبیا کشتی حادثے کے محرکات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم باجوڑ پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی ٹیم ان ایجنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کرے گی جنہوں نے متاثرہ افراد کو لیبیا بھجوایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ متاثرہ افراد کس ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے۔ اس سلسلے میں ٹیم کشتی حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.