تازہ ترین

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان کی بحالی ناگزیر ہے، لیاقت بلوچ

0

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی میدان کو مسلسل محدود کرتی جا رہی ہے، جبکہ گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے اقدامات کبھی مثبت نتائج نہیں دیتے۔

لاہور میں اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں عوام کے اندر اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہیں۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی بقا ہائبرڈ نظام کی آلہ کاری سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بعد اتحادی حکومت کی بھی شراکت دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو حکومت کے ساتھ اپنی سیاسی محاذ آرائی کو حقیقی کشمکش کا تاثر دینے میں ناکام ہیں۔

لیاقت بلوچ نے سندھ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تعصبات کی آگ بھڑکانا پیپلز پارٹی کی بچی کھچی سیاست کا حصہ بن چکا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ سیاسی میدان کو محدود کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ بھی مفید نتائج نہیں دے سکتا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.