تازہ ترین

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

0

راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیروغلو تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے لیے مسلسل حمایت پر مبنی دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تقریب میں پاک فوج کے افسران، سفارتخانہ ترکیہ کے حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر جمہوریہ ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.