تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

0

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان گھر سے جم جانے کے لیے روانہ ہوئی تھیں کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گاڑی تھانے منتقل کردی گئی جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس نے علیمہ خان کی نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سے ڈیٹینشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ بھی مکمل کرلیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان نے میڈیکل ٹیم کی سربراہی کی، جبکہ ٹیم میں ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔ طبی معائنے کے لیے ضروری آلات بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.