تازہ ترین

اغبرگ پولیس چوکی پر فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

0

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اغبرگ کے علاقے میں قائم پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں حکام کی جانب سے مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.