تازہ ترین

ایران کے خلاف نئی امریکی فوجی کارروائی کی تیاری کا انکشاف، ٹرمپ حملے کے وقت پر غور کر رہے ہیں

0

واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے امریکا میں تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حملے کے ممکنہ وقت پر غور کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوج کو کارروائی کیلئے کوئی مخصوص تاریخ نہیں دی گئی اور صدر ٹرمپ نے بھی تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق ممکنہ کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل کیے جانے کا امکان زیرِ غور ہے، جبکہ اسرائیلی انتخابات سے قبل بھی کارروائی کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو ایران کے توانائی کے شعبے، بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ممکنہ نئی جنگ کے عالمی منڈیوں، خصوصاً تیل کی قیمتوں پر اثرات کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان حالیہ دنوں میں رابطہ بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.