تازہ ترین

افغانستان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، سکیورٹی کنٹرول سے متعلق دعوے سوالیہ نشان بن گئے

0

کابل: افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں اضافے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جبکہ ملک میں سکیورٹی اور طالبان حکومت کے مؤثر کنٹرول سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں طالبان کے خلاف کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہوگیا۔

تنظیم نے دعویٰ کیا کہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان کے انٹیلی جنس سے وابستہ ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ صوبہ ہلمند کی ایک جیل پر دستی بم حملے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے، جس میں طالبان حکومت کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تاہم ان کارروائیوں اور ہلاکتوں سے متعلق آزاد ذرائع سے مزید تصدیق سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.