بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے شروع ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پہلے روز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، شرکا نے بنوں اور کرک کی سرحد پر واقع ختم نبوت چوک میں پڑاؤ ڈال دیا۔
پی ٹی آئی نے یہ لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، علاج سمیت دیگر مطالبات کے حق میں شروع کیا ہے۔
پہلے روز مارچ کے شرکا لکی مروت سے روانہ ہوئے اور سفر مکمل کرنے کے بعد ختم نبوت چوک پہنچے، جہاں انہوں نے رات گزارنے کیلئے پڑاؤ ڈالا۔
پی ٹی آئی کے مطابق لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز پیر سے ہوگا، جو مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا صوابی اور پھر پشاور پہنچے گا۔
پہلے روز لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ ہر روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے۔